Magazine – Jang Magazine – Daily Jang

تفہیم المسائل


سوال:
دعائے قنوت یادکرنے تک نعم البدل کے طور پر کیا پڑھا جائے ؟ (رمیز، کراچی)

جواب: نمازِ وتر کی تیسری رکعت میں دعا پڑھنا واجب ہے اور کسی بھی دعا کے پڑھنے سے واجب اداہوجائے گا (شامی)،جو دعائے قنوت نہ پڑھ سکتا ہو، وہ ’’ربّنا اٰتنا فی الدنیا ‘‘ پڑھے،علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں:ترجمہ:’’ جو دعائے قنوت نہ پڑھ سکے ،وہ یہ کہے ’’رَبَّنَا آتنَا فِی الدُّنیَا حَسَنَۃً‘‘(آخر تک )اور فقیہ ابو اللیث فرماتے ہیں: وہ تین مرتبہ ’’اللّٰہم اغفرلی‘‘ کہے،اور بعض نے کہا کہ تین مرتبہ ’’یارب‘‘ کہے ،’’ذخیرہ ‘‘ میں بھی اسے ذکر کیاہے ،(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ،جلد2،ص:385،داراحیاء التراث العربی ، بیروت)‘‘۔تاہم اس دوران دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے، تاکہ نمازِ وتر کے اجرِ کامل سے محروم نہ رہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

مفتی منیب الرحمٰن سے مزید




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*