’’ہمیں شہید کرنا آسان لیکن اسلام کو ختم کرنا ناممکن‘‘ نیوزی لینڈ کی جس مسجد میں نماز جمعہ کے دوران 49مسلمانوں کو شہید کیا گیا اسی مسجد میں مسلمانوں نے عصر کی اذان،باجماعت نماز ادا کر کے ساری دنیا کو زبردست پیغام دیدیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں گزشتہ روزسفید فارم شخص نے2 مساجد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 49 نمازی شہید ہو گئے۔اسی حوالہ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ جس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے آنے والے مسلمانوں پر فائرنگ کی گئی اسی مسجد میں عصر کی اذان دی گئی اور شہر میں مقیم مسلمانوں نے نماز عصر اسی مسجد میں ادا کی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہےجس پر مسلم صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفید
فارم نسل پرست اور انتہا پسند مسلمانوں کو تو شہید کر سکتے ہیں تاہم وہ اسلام کو ختم نہیں کر سکتے۔مسلمانوں نے اسی مسجد میں دوبارہ نماز ادا کر کے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے دین اور مذہب کے لیے جان دینے سے نہیں ڈرتےاور اسلام کی خدمت کرنے کے لیے کوئی بھی قربانی دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس واقعے کی پوری دنیا کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے اور اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

loading…





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *