کرکٹرز بیگمات کو میدانوں سے دور ر کھیں : سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو


کولمبو(این این آئی)سری لنکن وزیر کھیل نے کرکٹرز کو بیگمات میدانوں سے دور رکھنے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں لسیتھ مالنگا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر تھشارا پریرا پر ٹیم میں جگہ بچانے کیلئے ہاتھ پیر مارنے کا الزام عائد کیا، جواب میں آل راؤنڈر کی بیگم نے بھی محاذ کھول لیا،اسجگ ہنسائی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیا۔اب وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے کہاکہ بیگمات کی سوشل میڈیا پر جھڑپوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، یہ صورتحال شرمناک تھی، میں کرکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی بیویوں کو کرکٹ کے میدانوں سے دور رکھیں

اور توجہ کھیل پر دیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *