پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی قیمتوں میں بھی حیران کن کمی کر دی گئی مگروہ بھی کن شہروں کیلئے؟ حکومت نے عوام کو شاندار خوشخبری سنا دی


اسلام آباد / لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کردی گئی ، سی این جی کی قیمت 82 روپے سے کم ہو کر 77 روپے کلو ہو گی،قیمت میں کمی پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے لیے اوگرا نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کیےجس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی سطح پر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اسی تناسب سے سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کی قیمت 82 روپے فی لیٹر سے پانچ روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی سی این جی کی قیمت 77 روپے فیکلو ہوگئی ہے، سی این جی کی قیمت میں کمی پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *