پاکستان ترکی مشترکہ بزنس کونسل کے قیام ،تجارت پانچ گنا بڑھانے پر اتفاق خوش آئند ہے ،خادم حسین


لاہور ( این این آئی) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین اور میاں محمد اشرف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ گنا بڑھانے پر اتفاق کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اوراقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے پلان آف ایکشن تیار کرتے ہوئے پاک ترک مشترکہ بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں سرکاری دستاویز کے مطابق پاک ترک آزاد تجارتی معاہدے کو جون تک حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں
نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے نے پاکستان ترکی مشترکہ بزنس کونسل کے قیام اور تجارت کو پانچ گناہ بڑھانے پر اتفاق کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت ترکی پاکستان کو ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں خصوصی معاونت فاہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ بزنس کونسل سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔مشترکہ تعاون سے فیصل آباد، لاہور اور کراچی میں گارمنٹس سینٹرز قائم کیے جائیں گے اس کے علاوہ جننگ، ویونگ ، ڈائنگ اور فنشنگ کے شعبے میں بھی بہتر کیلےء ترکی سے ٹیکنالوجی درآمد کی جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی آزاد تجارتی معاہدہ سے برآمدات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

loading…





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *