وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ایران کا باضابطہ اعلان کردیاگیا،تفصیلات جاری


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم 21 سے 22 اپریل تک ایران کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ ایران ایرانی صدر کی دعوت پر ہورہا ہے،وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان پہلا دورہ ایران ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم تہران پہنچنے سے پہلے مشہد میں بھی قیام کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی سے بھی ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ایرانی صدر سمیت اعلی قیادتسے بھی ملاقاتیں کریں گے۔انہوں
نے کہاکہ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ایران جائیگا۔وزیر خزانہ، وزیر برائے بحری امور اور وزیربین الصوبائی رابطہ وفد میں شامل ۔معاون خصوصی برائے تجارت اور معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی بھی وفد میں شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم ایران میں پاکستانی اور ایرانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی تعلقات ہیں۔ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم کے دورہ کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے

loading…





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *