وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا؟بابر اعوان کا فوادچوہدری کو ہٹائے جانے کی خبروں پر حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا


اسلام آباد ( آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹا کر انہیں یہ ذمہ داری سونپے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جب ان سے وزارت اطلاعات کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے فواد چوہدری کو عہدے سےہٹانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کی خبر
پلانٹڈ لگتی ہے جس پر قطعی طور پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے۔ ’ میں نے کل شام بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور آج بھی ملاقات کی ہے، ان ملاقاتوں میں صرف قانونی اور آئینی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، میں پہلے بھی حکومت میں تھا اور اب بھی حکومت میں ہوں‘۔

loading…





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *