ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا


اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ سرفراز احمد ، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے یویو ٹیسٹ پاس کر لیا، محمد رضوان20 پوائنٹس کے ساتھ فٹنس میں ٹاپ پر رہے ۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نےایک بار پھر ٹیسٹ میں اپنی برتری قائم رکھی وہ 20 لیول کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ شان مسعود اور حسن علی کا لیول 19 رہا،سرفراز احمد، محمد حفیظ اور محمد عامر نے بھی یویو ٹیسٹ
پاس کر لیا۔ذرائع کے مطابق عابد علی، محمد حسنین ، یاسر شاہ اور عماد وسیم فٹنس کے مطلوبہ لیول پر پورا نہ اْتر سکے۔ یویو ٹیسٹ کے بعد آخری مرحلہ کھلاڑیوں کے اسٹرنتھ ٹیسٹ اور 2کلو میٹر دوڑ کا ہے۔

loading…





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *