نیب کی حراست میں کن سیاستدانوںکو ملنے تین تین بیویاں آرہی ہیں؟ کون عمران خان کو ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بنانا چاہتا تھا ،پی ٹی آئی کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے دھماکہ خیز انکشافات کر دئیے


لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق نے 2000ء میں پیراگون سوسائٹیکی بنیاد رکھی اس دور میں نواز شریف بکتر بند میں پیشیاں بھگت رہے تھے۔ نواز شریف جلا وطن تھے سعد رفیق مشرف حکومت سے مل کر مزے کررہے تھے۔ قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے انکشاف شروع ہوگئے ۔ آمریت کے دور میں سعد رفیق جائیدادیں بنا رہے تھے لوہے کے چنے والی سرکار کی بڑھکیں سن سن کر کان پک گئے ہیں۔یہ ایسے عدالت کے باہر فتح کا نشان بناتے ہیں

جیسے پیدل حج کرکے آئے ہوں ان چوروں اور لٹیروں کا چہرہ عوام کے سامنے جلد بے نقاب ہوگا۔ خواجہ سعد رفیق کو شرم کے مارے میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہئے۔ 2005-6 میں پیرا گون سوسائٹی عروج پر تھی سعد رفیق نے عمران خان کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانے کی اپیل کی تھی یہ کرپشن کے فنکار اور اداکار لوگ ہیں نیب میں ملزمان کی تین تین بیویاں ملنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوہے کے چنے والی سرکار نے سوچا تھا تحقیقاتی اداروں کو پتہ نہیں چلے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *