انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ لائیو
نوٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا تھا۔
کارڈف میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 133 رنز سے شکست دی۔
بارش سے متاثر ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 47 اوورز میں 295 رنز کا ہدف دیا گیا تھا تاہم اس کی پوری ٹیم 38.1 اوورز میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔