نوازشریف کے دل کا علاج شروع نہ ہو سکا شوگر ٹیسٹ نارمل ،بلڈ پریشرہائی نکلا، ڈاکٹرزکا اہم مشورہ


لاہور(اے این این ) ابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دل کے مرض کا علاج شروع نہیں ہو سکا، بلڈ پریشر تھوڑا زیادہ جبکہ شوگر ٹیسٹ نارمل آیا۔جمعہ کو کوٹ لکھپت میں قید سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا جیل میں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا۔ میاں نوازشریف کا بلڈ شوگر ٹیسٹ نارمل جبکہ بلڈ پریشر کچھ زیادہ آیا۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل کے ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر چیک کیا تو میاں نوازشریف نے اپنے بائیں بازو میں درد کی شکایت بھی کی۔ڈاکٹرز نے انہیں اپنی ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور مزید بتایا کہ میاں نواز شریف
کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *