نئے صوبے بناناملک کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، تحریک انصاف کے اہم رہنما مخالفت میں کھل کرسامنے آگئے،خطرناک انتباہ کردیا


راولپنڈی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ نئے صوبے بناناملک کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، نئے صوبوں کی بجائے ضلعی حکومت کوطاقت دینی چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی ہمایو ں اختر خان نے کہاکہ نئے صوبے بناناملک کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، نئے صوبوں کی بجائے ضلعی حکومت کوطاقت دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد نے پلاٹ بیچکر ہمیں پڑھایا ، میرے اوپر نیب نے تین سال تحقیقات کیں لیکن ایک کیس بھی نہیں بنا سکا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں

ہے ، بیورو کریسی کو موثر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو براہ راست کسان کو سبسڈی دینی چاہئے ، سی پیک پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا گیم چینجر ہے ، اس وقت ملک کی جغرافیائی پوزیشن بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ترمیم پر بحث ہونی چاہئے ، قومی اسمبلی کی مدت کم کرکے چار سال کردی جائے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *