موجودہ نکاح نامے میں جو شرائط ہیں، کیا وہ اسلامی احکام کے خلاف ہیں ؟

 

موجودہ نکاح نامے میں جو شرائط ہیں، کیا وہ اسلامی احکام کے خلاف ہیں ؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔موجودہ نکاح نامے میں جو شرائط ہیں، کیا وہ اسلامی احکام کے خلاف ہیں۔ اکثر لڑکے والے اسےلوٹ مار کا ذریعہ اور لڑکی والوں کی لالچ کہہ کر کاٹ دیتے ہیں۔

جواب:۔رائج نکاح نامہ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اوراہل علم وقتا ًفوقتاًاس کااظہاربھی کرتے ہیں ،مگر اس کی شقوں کو خلاف شریعت کہنا زیادتی ہے۔شرائط کے متعلق جو کالم نکاح نامہ میں دیے گئے ہیں ،دونوں خاندان باہمی گفت وشنید سے اس سے اتفاق یااختلاف کرسکتے ہیں،مگرمعاہدے کاکوئی ایک فریق اپنی مرضی دوسرے پر مسلّط نہیں کرسکتا،اگر کوئی فریق کسی شرط کااضافہ یا کسی شرط کو حذف کرنا چاہے توایک معاہدے کی حیثیت سے دوسرے فریق کی رضامندی ضروری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *