لبنانی وزیراعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا ’شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی،نوازشریف نے کیا دھوکہ کیا؟ بڑا دعویٰ کردیاگیا


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔ پیر کو ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے سعد حریری کو وزیراعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے ، فواد چودھری کے مطابق سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف خاندانکو معافی دلوانا بہت

بڑی غلطی تھی۔سعد الحریری نے کہا شریف خاندان نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی جس پر شرمندگی ہوئی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے لبنانی وزیراعظم نے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے سعد حریری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اور آپ کی ملاقات ہورہی ہے پاکستان کے جو دو این آر او ملے تھے اس کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا، اب کوئی نیا این آر او نہیں ہوگا؟۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *