قبر سے پر اسرار آوازیں،قبر کشائی کی کوشش کی گئی تو۔۔۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا


اوکاڑہ (وائس آف ایشیا)اوکاڑہ میں قبر سے پر اسرار آوازوں پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبر سے آنے والی پراسرار آوازوں کا سراغ لگانے کے لیے اوکاڑہ میں عوام نے قبرکشائی کی کوشش کی۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں اہل علاقہ کی جانب سے چند روز قبل وفات پانے والے نوجوان کی قبرکشائی کی کوشش کی گئی۔دریافت کرنے پر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ قبر سے پراسرار آوازیں آتی ہیں ، اسی لیے قبر کشائیکا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن پولیس اہلکاروں نے معاملے کا علم ہونے پر موقع پر پہنچ کرعلاقہ مکینوں کو قبر

کشائی سے روک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیرقبرکشائی غیرقانونی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے کئی ایسے علاقہ جات ہیں جہاں توہم پرستی ابھی بھی اپنے عروج پر ہے ، یہی وجہ ہے کہ ذرا سی بات پر بھی لوگ توہم پرستی کا شکار ہو کر وسوسے پال لیتے ہیں جس سے صرف خوف و ہراس ہی جنم لیتا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *