عمران خان کی دعوت پردورہ پاکستان مہنگا پڑ گیا،نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنیوالے کیلئے ایک کروڑ انعام کا اعلان 

نئی دہلی (این این آئی) ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا، انتہاپسندتنظیم ہندو یووا کے بانی وزیراعلی یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان آنے پر بھارتی انتہا پسند ہندو نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے اور ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کے قتل کا ریٹ مقرر کردیا۔ہندو انتہا پسند تنظیم نے سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعامکا اعلان کیا ہے ، انتہاپسندتنظیم ہندویووا کے بانی وزیراعلی یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے

صدر ترون سنگھ نے کہا کہ اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔ترون سنگھ نے سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندوستان میں نہیں رہنے دیں گے۔یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کرتار پورراہداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے ۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*