عرب ریاستوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے بھی پیٹرول کے نرخ بڑھا دیئے


ریاض (این این آئی)عرب ریاستوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے بھی پیٹرول کے نرخ بڑھا دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے مطابق ملک میںبینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.44 ریال (54.30 روپے) فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کی قیمت 2.10 ریال (79.17 روپے) فی لیٹر کردی گئی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں مذکورہ اضافے کا اطلاق 14 اپریل سے کیا گیا ۔ یاد رہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے ڈیزل کی قیمت 0.47 ریال
(17.71 روپے) فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 0.64 ریال (24.12 روپے) فی لیٹر اور ایل پی جی کی قیمت 0.75 ریال (28.27 روپے) فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت مقرر کی گئی تھی جس کے مطابق بینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.37 ریال (51.65 روپے) فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کے نرخ 2.02 ریال (76.15 روپے) فی لیٹر مقرر کیے گئے تھے۔دوسری جانب آرامکو نے یہ اعلان بھی کیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی کی صورت میں ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت تبدیل کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ وزارت توانائی و معدنیات یہ اعلان کرچکی ہے کہ ہر 3 ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا، واضح رہے کہ دیگر عرب ممالک میں ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

loading…





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *