’’شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنا نے کی ضرورت نہیں‘‘ پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے اپنے ہی وفاقی وزیر کی کھل کر مخالفت کردی


اسلام آباد ( آن لا ئن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی مخالفت کرتے ہو ئے کہا کہ شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے ہم رکاوٹ بنیں گے،اس لیے شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنا نے کی ضرورت نہیں تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سے کام کریں گے، کمیٹی وہی کام کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میںراجہ ریاض نے کہا کہ شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی کوئی ضرورت نہیں،

کمیٹی میں تحریک انصاف کے معزز ارکان موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے ہم رکاوٹ بنیں گے، تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سے کام کریں گے، کمیٹی وہی کام کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا اس لئے شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنا نے کی کو ئی ضرورت نہیں ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *