سعودی ولی عہد کی آمد ،سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی،وفاقی پولیس اوررینجرز کے کتنے ہزاراہلکارتعینات کئے جائیں گے؟ حیرت انگیزانکشافات


اسلام آباد( آن لائن )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمدکے موقع پر وفاقی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے۔وفاقی پولیس اوررینجرز کے دوہزار سے زائداہلکارسیکیورٹی پر مامورکئے جائیں گے۔ذرائع کاکہناہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی بلایاگیاجس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سعودی سفارتخانے کے اہلکار بھی شامل تھے۔اس موقع پر یہ بھی فیصلہکیاگیاکہ سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سیکیورٹی ٹیم سے ریہرسیل بھی کرئے گی۔پولیس رینجرز کے دو ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر مامور کئے جائیں گے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کو بھی خصوصی

پاسیزجاری کئے جائیں گے۔سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سیکیورٹی کلیئرنس کرئے گی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد سولہ فروری سے دو روزہ دورہ پر پاکستان آرہے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *