سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران کہاں قیام کریں گے؟حیرت انگیز انکشاف


اسلام آباد (آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام متوقع‘ سعودی عرب میڈیا ‘ سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ پانچ ٹرک ورزش سامان‘ فرنیچر اور ضروری اشیاء کے پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان میں دورہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ اس دورہ کے دوران پاکستان کیلئے سعودی عرب کا ریکارڈ ترقیاتی پیکج تیار کرلیا گیا ہے جن معائدوں پر ولی عہد دستخط کریں گے۔ اور اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے۔ سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے جن

کیلئے اسلما آبادکے دو بڑے ہوتل مکمل اور دو ہوٹل جزوی طور پر بک کروالئے گئے ہیں۔ آئندہ ہفتے کا دورہ ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورہ ہوگا۔ اور قیم وزیراعظم ہاؤس میں متوقع ہے سعودی میڈیا تیم کے علاوہ سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ہے وفد دو روزہ قیام کے دوران وزیراعظم ‘ آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت سے ملاقات کرے گا اور اس دوران سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان سے متعلق کچھ بھی گفتگو ہوگی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *