دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈوعالمی چمپئن عائشہ ایاز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی


اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈوعالمی چمپئن عائشہ ایاز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار دروانی کے مطابق عائشہ ایاز کی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائیگی۔وادی سوات کی 8 سالہ عائشہ نے متحدہ عربامارات میں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چمپئن شپ جیت کر اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نام کرنے کااعلان کیا تھا۔ عائشہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔یاد رہے کہ عائشہ نے گزشتہ برس بھی انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی

کا اعزاز ملا تھا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *