دنیا کی تیز ترین طلاق، 3 منٹ میں راہیں جدا ہو گئیں


کویت (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کسی بھی انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور فریقین تمام عمر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں لیکن ایک نوبیاہتا جوڑے نے مختصر ترین شادی کرتے ہوئے محض 3 منٹ میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے دنیا کی مختصر ترین شادی کی انوکھی تاریخ رقم کی اور کمرہ عدالت سے باہر جانے سے قبل ہی 3منٹ میں شادی توڑ دی۔بتایاگیاہے کہ کمرہ عدالت میں شادی کے معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں فریقین کمرہ عدالت سے باہر جارہے تھے کہ

دلہن حادثاتی طور پر پھسل گئی اور اس موقع پر دلہا نے اپنی بیگم کو بیوقوف کہا۔نئی نویلی دلہن جو اپنے دلہے کے سنگ خیالوں ہی خیالوں میں خوبصورت خواب بننے میں مگن تھی، پہلے ہی روز ایسے نازیبا الفاظ سن کر پہلے تو سخت پریشان ہو گئی تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں مزید برے سلوک سے بچنے کیلئے دلہن نے جج سے طلاق کا فیصلہ لے لیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *