تحریک لبیک کے کارکنوں کی معافی نانمہ لکھ کر دینے پر رہائی کا عمل شروع، کیاعلامہ خادم حسین رضوی نے بھی معافی نامہ لکھ کر دے دیا؟ حیرت انگیز انکشاف


لاہور(آئی این پی) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فضیل اصغر نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی نے ابھی کوئی معافی نامہ لکھ کر نہیں دیا مگر انکے کارکنان معافی نامہ لکھ کر دیکر رہائی پا رہے ہیں ‘جو بھی ٹیکس دیتا ہے اس کو جیل میں بی کلاس دی جاتی ہے اس لیے شہبا زشر یف کو بھی بی کلاس دی ہے وہ گھر سے بیڈ او ر کھانے کے علاوہ دیگر اشیاء بھی لاسکتے ہیں ‘کسی کو انتشار اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘فحاشی پھیلانے والے تھیٹرز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائیگا

ہم چاہتے ہیںتھیٹرز پراصلاحی ڈرامے پیش کیے جائے۔ لاہور میں ایک تقریب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فضیل اصغر نے کہا کہ کسی کو بغیر وجہ کے احتجاج اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس لیے تحر یک لبیک کے لوگو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اور آئند ہ بھی جو ایسا کر یگا اسکے خلاف قانون حر کت میں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے ابھی کوئی معافی نامہ لکھ کر نہیں مگر انکے کارکنان معافی نامہ لکھ کر دیکر رہائی پا رہے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *