بیرون ملک سے لائے جانیوالے موبائل فون ڈیوٹی فری کردئیے گئے اب اوورسیز پاکستانی کتنی تعداد میں موبائل لا سکتے ہیں؟بڑا اعلان کر دیا گیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بیرون ملک سے لائے جانیوالے ایک سے زائد زیر استعمال موبائل فون پر ڈیوٹی عائد کر دی تھی تاہم اب ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ذاتی طور پر زیراستعمال موبائل فون پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے چاہےوہ دو ہوں یا تین ہوں ڈیوٹی صرف کاروباری استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر عائد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یک موبائل فون جو کسی کو تحفہ دینے کے لیے لایا گیا ہو وہ ڈیوٹی سے مستثنیٰ

ہے تاہم میں نے متعلقہ منسٹری سے بات کی ہے کہ ایک کی جگہ کم از کم دو یا تین فوبائل فونز کو ڈیوٹی فری لانے کی اجازت دی جائے دیکھیں بہتر نتیجہ آئے گا ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *