بڑے لوگوں پر ہاتھ کیوں ڈالا؟یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کا چالان کرنے والے ایس ایس پی ٹریفک کو نشان عبرت بنادیاگیا


کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کا چالان کرنے والے ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کا تبادلہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ ٹو میں کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا چالان کرنا ایس ایس پیٹریفک ساؤتھ کومہنگا پڑگیا ۔ آصف بگھیو کا تبادلہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے ساؤتھ ٹو میں کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گاڑی کا چالان آصف بگھیو نے کیا تھا۔ ان کی گاڑی کا چالان کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ پر

کیا گیا تھا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *