بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی والدہ باربی ڈول کترینہ کیف کو بہو بنانے کی خواہش مند


ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار دبنگ خان کی والدہ نے باربی گرل کترینہ کیف کو بہو بنانے کی خواہش کا اظہارکردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی بھی ہرماں کی طرح خواہش ہے کہ ان کے بیٹے کے سر پرجلد سہرا سجے ،اس لئے وہ چاہتی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف ان کی بہو بنیں۔سپر اسٹار سلمان خان اپنی والدہ کا خواب پوراکرتے ہیں یا نہیں یہ تووقت ہی بتائے گا لیکن فی الحال انہیں اپنی ماں کی خواہش کے برعکس شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، وہ کئی انٹرویوزمیں کہہ چکے

ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی کترینہ کیف اور سلمان خان کی والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہوئی تھی اور مداحوں نے دونوں کو بہترین ساس بہو قرار دیا تھا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *