ای سی سی نے پی آئی اے کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی


اسلام آباد(این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ائیرلائن کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ منگل کو وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اداروں کے مالی معاملات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے پی آئی اے کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی جس سے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کے لیے پرزے خریدے جائیں گے۔اسکے علاوہ ای سی سی نے کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانیکی بھی منظوری دی۔اجلاس میں کپاس اگانے والے علاقوں کو

سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے ریسرچ ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کپاس پر تحقیق اور پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *