انسانی جسم کی بافتوں سے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے گئے پہلے دل کی تیاری


تل ابیب (این این آئی)اسرائیل میں محققین نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دنیا کا ایسا پہلا دل تیار کر لیا ہے، جس کے لیے انسانی جسم کی بافتوں کو استعمال کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ اس نئے دل کی تیاری انسانوں میں دوران خون کے امرض کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس طرح ان طبی خطرات اور پیچیدگیوں کو بھی کم کیا جا سکے گا، جو کسی مریض کے جسم میں کسی دوسرے انسان کے دل
کی پیوند کاری سے جنم لیتے ہیں۔

loading…





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *