اللہ کی بخشش طلب کرو، ایسی تحریر جسے پڑھ کر آپ استغفار کے عادی بن جائیں گے


ایک بار ایک شخص امام حسن بصری کے پاس آیا اور ان سے شکایت کی، آسمان ہم پر بارش نہیں برساتا۔ انہوں نے جواب دیا، اللہ کی بخشش طلب کرو، یعنی استغفراللہ کرو۔ پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور کہا میں غربت کی شکایت کرتا ہوں، انہوں نے جواب دیا، اللہ کی بخشش طلب کرو۔ پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور شکایت کی، میری بیوی بانجھ ہے، وہ بچے پیدا نہیں کر سکتی۔ انھوں نے جواب دیا، اللہ کی بخشش طلب کرو، جو لوگ موجود تھے، انہوں نے امام حسن سے فرمایا، ہر بار

شخص آپ کے پاس شکایت لے کر آیا آپ نے صرف اللہ سے بخشش طلب کرنے کی اسے ہدایت کی۔امام حسن بصری نے کہا، کیا تم نے اللہ کا بیان نہیں پڑھا۔ اپنے رب سے بخشش طلب کرو بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے وہ کثرت سے تم پر بارش برسائے گا اور تمہیں خوب پے در پے مال و اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات عطا فرمائے گا اور تمھارے لیے نہریں نکال دے گا۔ (نوح 71۔ 10۔12 آیات) اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں۔ (الانفال 8۔33) استغفر اللہ کبھی استغفار کرنا نہ چھوڑیں۔ اگر کوئی مسلسل بخشش طلب کرے تو اللہ اسے ہر تکلیف بے چینی سے آرام دے دیتا ہے اور وہاں سے اسے فراہم کرے گا جہاں سے اس نے گمان بھی نہ کیا ہو۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائیک اور شیئر کریں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *