اقراء – گفٹ ڈیڈ ہونے کے باوجود کیا میرے چچازاد ہبہ کو منسوخ کرسکتے ہیں؟ – Magazine


آپ کے مسائل اور اُن کاحل

سوال:۔ مجھے میرےچچا نے گود لیا، پرورش کی ،تعلیم دلائی اور ہر طرح کا خیال رکھا،شادی کے بعدایک جائیداد مجھے ہبہ کی اوراس کا قبضہ دیا ، ان کی زندگی ہی میں میں نے اس میں رہائش اختیارکی،اب چچا کے انتقال کے بعد ان کی اولاد مجھ سے اس جائیداد کی واپسی کامطالبہ کررہی ہے، حالانکہ جائیداد میرے زیر قبضہ ہے اور گفٹ ڈیڈ بھی موجود ہے۔کیا میرے چچازاد اس ہبہ کو منسوخ کرسکتے ہیں؟

جواب :۔ اگر ہبہ کرنے کے بعد جائیداد کی حوالگی سے پہلے واہب (ہبہ کرنے والا)یا موہوب لہ(جسے ہبہ کیا گیا) میں سے کسی کاانتقال ہوجائے توہبہ باطل ہوجاتاہے اورموہوبہ جائیداد ہبہ کرنے والے کے ورثاء کی ملکیت قرارپاتی ہے، لیکن موہوبہ جائیداد کا قبضہ دینے کے بعد اگر واہب یا موہوب لہ میں کسی کاانتقال ہوجائے تو ہبہ کی تنسیخ کاحق ختم ہوجاتا ہے، کیونکہ تنسیخ کا حق واہب کا ذاتی اورشخصی حق ہوتا ہے، جو واہب کے انتقال کے ساتھ ہی ختم ہوجاتا ہے۔یہ ایسا حق نہیں ہے جو واہب سے اس کے ورثاء کی طرف منتقل ہوجاتا ہو۔بناءبرایں آپ کے چچازاد بھائیوں کا آپ سے مذکورہ جائیداد کی واپسی کا مطالبہ غیر شرعی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سے مزید

اقراء سے مزید

مسائل سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *