اقراء – کیا عمرہ کرنے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟ – Magazine


آپ کے مسائل اور اُن کا حل


سوال :۔
اگر کسی کے پاس حج کے پیسے نہ ہوں اور اس کے پاس اتنی رقم موجود ہے کہ وہ ان سے عمرہ ادا کرسکتاہو، کیا وہ صرف عمرہ کرسکتا ہے ؟کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس نے عمرہ کیا ،اس پر حج ادا کرنا بھی فرض ہو جاتا ہے۔ کیا واقعی اسی طرح ہے کہ پہلے حج ادا کرے، پھر عمرہ کرسکتا ہے۔ یا عمرہ ادا کرنے کے بعد اس پر حج کرنا بھی فرض ہو جاتا ہے۔ زندگی میں حج کیے بغیر عمرہ ادا کیا جا سکتا ہے، کیا عمرے کےبعدحج کرنا فرض ہو جاتا ہے؟ (عنایت سیف ، کوئٹہ)

جواب :۔حج سے پہلےعمرہ اداکرنا درست ہے،تاہم اگرکسی پر حج فرض ہوتو اسے پہلے حج کرناچاہیے۔اگر حج فرض نہیں، مگر عمرہ کرنے کی استطاعت ہے تو صرف عمرہ سے حج فرض نہیں ہوگا ۔ عوام میں یہ غلط مشہور ہے کہ عمرہ کرنے سے حج فرض ہوجاتا ہے۔                    

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سے مزید

اقراء سے مزید

مسائل سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *