اقراء – قربانی کا جانور اگر قربانی سے چند دن پہلے بچہ دے دے تو کیا کیا جائے ؟ – Magazine


آپ کے مسائل اور اُن کاحل


سوال :۔ 
قربانی کا جانور اگر قربانی سے چند دن پہلے بچہ دے دے تو کیا کیا جائے ؟ پچھلے سال ایسا ہوا ،اس بچے کو پالا گیا، کیا اس سال اس کی قربانی کرنی لازم ہوگی یا اس سال اس کی قربانی سے اس سال کی قربانی ادا ہوجائے گی ؟( عبداللہ ،کراچی)

جواب :۔ قربانی کاجانور اگرذبح سےپہلے بچہ دے دےتو اسے بھی ماں کے ساتھ ذبح کردیا جائے یا زندہ صدقہ کردیا جائے ، اگر نہ کیا، یہاں تک کہ سال گزر گیا تو اب اس سال کی قربانی میں اسے ذبح نہیں کیا جاسکتا، اگر وہی جانور ذبح کیا تو سارا گوشت صدقہ کرنا لازم ہے اور ذبح کی وجہ سے قیمت میں جو کمی آئی، اسے صدقہ کرنا بھی لازم ہے۔( عالمگیری ، الباب السادس فی بیان مایستحب فی الاضحیۃ :5/ 302 )

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

[email protected]

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سے مزید

اقراء سے مزید

مسائل سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *