اقراء – جس مسجد میں جماعت نہ ہوتی ہو وہاں نمازِ جمعہ قائم کرنا کیسا ہے؟ – Magazine


آپ کے مسائل اور اُن کاحل


سوال :۔
ہماری مسجد میں کبھی جماعت ہوتی ہےاور کبھی نہیں ہوتی، تو اس صورت میں اس میں نمازِ جمعہ ہوجائے گی یا نہیں ؟نیز یہ کہ اگرکوئی نماز بہت تیزی سے پڑھائے،اس طرح کہ کچھ سمجھ نہیں آئے توکیا حکم ہے؟

جواب:۔ اگرمذکورہ مسجدشہر یا فنائے شہر میں ہے یا بڑی بستی میں ہےتوجمعہ کی نماز اس میں درست ہے، البتہ اگرمسجد میں بلاعذرشرعی جماعت نہیں ہوتی تو بدنصیبی اورمحرومی کی بات ہے۔

اگر امام اتنا تیز قرآن پڑھتا ہے کہ حروف ہی درست ادا نہیں ہوتے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے گریز کریں۔(حلبی کبیرص،551، فصل فی صلاۃ الجمعۃ، ط، سہیل اکیڈمی)

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سے مزید

اقراء سے مزید

مسائل سے مزید





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *