ابوظبی میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوئے مرنے والوں میں ایک خاندان کے افراد تھے؟ تصدیق کر دی گئی


اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ابوظبی میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوئے ۔ پیر کویہاں ترجمان نے بتایاکہ ابوظبی کے علاقے العین میں 12 اپریل کو گھر میں آگ لگی تھی۔انہوںنے کہاکہ گھر میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 پاکستانی مقیم تھے۔انہوںنے کہاکہ جاں بحق ہونے والوں میں کوہاٹ کے محمد فاروق،عمر فاروق اور خرم فاروق شامل ہیں ۔اورکزئی ایجنسی کا خیال افضل، پشاور کا عید نواز اور بنوں کا علی حیدر بھی جاں بحق ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ چھوٹے کمرے میں لگنے والی آگ نے پورے
گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانہ لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی مشن میتیں وطن بھجوانے کے لئے پی آئی اے سے رابطے میں ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے جائے حادثے کا دورہ بھی کیا۔

loading…





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *